لاہور(مدار نیوز ٹی وی) شہری نے نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں 55 سالہ شخص نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا۔یہ واقعہ گلشن راری میں پیش آیا جہاں کفیل نامی شخص نے بیوی شکیلہ کو گھر کے اندر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم پھر گھر سے نکلا اور رات بھر سڑکوں پر گھومتا رہا۔
صبح ہونے پر مقامی شادی ہال کے قریب خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔دلہن کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کفیل بلاوجہ اپنی دلہن سے لڑتا اور جھگڑا رہتا تھا۔اب یہ لڑائی معمول بن چکی تھی،مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ کل ہی دونوں میں لڑائی ہوئی تھی۔مجھے معلوم ہوا تو شام کو کام ختم کر کے ان کے گھر چلا گیا اور لڑائی ختم کروائی،دونوں کے مابین صلح کروائی۔
لیکن صبح بھی مجھے اطلاع ملی کہ آپ کی بہن قتل ہو گئی ہے۔مقتولہ شکیلہ نے اپنی والدہ کو واقعے سے قبل آگاہ کیا تھا کہ میں اس شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ثریا بی بی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کو تسلی دی کہ میں کفیل کو سمجھاؤں گی۔میں اس کو بتاؤں گی کہ اپنی سونے جیسی بیٹی تمہیں دی ہے۔پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
اس سے قبل بھی لاہور میں نئی نویلی دلہن کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔ صوبائی دارالحکومت میں نئی نویلی دلہن کی گھر سے لاش برآمد ہوئی جس سے خوشیاں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا ۔بتایا گیا کہ فیکٹری ایریا میں گھر میں ایک دن کی دلہن کی پراسرار طور پر موت ہو گئی ۔ متعلقہ تھانے کی پولیس کا کہناتھا کہ خاتون کے شوہر کو بھی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ دلہن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی دلہن کی ہلاکت پر خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور عزیزو اقارب دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ ایسا ہی واقعہ مانسہرہ کے علاقے پیش آیا ۔ جہاں نوبیاہتا جوڑا شادی کی رات ہی جاں بحق ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here