لاہور (مدار نیوز ٹی وی) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے،نیب نیازی گٹھ جوڑ دو سال سے ہر مخالف کی آواز کو بند رکھنا چاہتا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ پچھلے دو سال سے پاکستان کے عوام یہ تماشا دیکھ رہے ہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ دو سال سے ہر مخالف کی آواز کو بند رکھنا چاہتا ہے، آج شہباز شریف کو ایک بے نامی درخواست پر جس کی کوئی ولدیت نہیں ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ 58والیومز پر مشتمل جو دستاویزات ہیں، اس میں ایک جگہ بھی شہباز شریف کا نام نہیں لیکن 2018 کے الیکشن کی طرح گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس طرح 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس کو بٹھایا تھا، اسی طرح لوکل گورنمنٹ الیکشنز میں دھاندلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں واضح طور پر دوٹوک الفاظ میں کہنا چاہتی ہوں کہ عمران خان کے حکم پر نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے کیونکہ یہ مثال بنانا چاہتے ہیں ان لوگوں کی جنہوں نے پاکستان کے عوام کی خدمت کی، ہمیں گرفتاریوں سے ڈرایا جا سکتا ، ہم سیاسی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف،نوازشریفنے ایک ایک پائی امانت سمجھ کر استعمال کی، شہبازشریف کی گرفتاری 22کروڑ عوام کو ہتھکڑی لگانے کے مترادف ہے، شہبازشریف گرفتارہوگئے لیکن ان کے لگائے منصوبوں کا دفاع (ن) لیگ کرے گی۔انہوںنے کہا کہ نیب شہبازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن کاالزام بھی نہیں لگاسکے۔شہبازشریف کی گرفتاری اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کیلئے ہے، ہم ڈرنے، گھبرانے والے نہیں ،ہماراقائد نوازشریف ہے، ایپی سی کو متحدہ اپوزیشن لیڈ کرے گی۔
انہوںنے کہاکہ وہ لوگ جو نااہل، نالائق، چور، کرپٹ اور سازشی ہیں، جن کی 23 فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں پوچھتا کہ 23 فارن فنڈنگ اکائونٹس سے، بے نامی اور غیرقانونی اکائونٹس سے ملک میں پیسے آئے لیکن چھ سال گزرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں پوچھتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here