nadaar news

اسلام آباد (مدارنیوز) اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، خوش و ہراس پھیل گیا۔شہریوں نے کچھ دیر قبل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابقوفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور، ایبٹ آباد اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں نے کچھ دیر قبل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔آخری اطلاع آنے تک زلزلے کے نیتجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی تھی اور زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے شدت یا مقام کے تعین کے حوالے سے کوئی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here