madaar news hd tv live

لاہور(مدارنیوز) کوٹ لکھپت میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون بچوں اور شوہر کے ہمراہ عمران خان کی رہائشگاہ پہنچ گئی، خاتون نے چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
زیادتی کا شکار خاتون کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل چار ملزمان نے زیاددتی کا نشانہ بنایا۔پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے صلح کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ سب انسپکٹر ارم شہزادی نے مرکزی ملزم کے سامنے مجھے تھپڑ مارے، انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو رشوت کے عوض چھوڑ دیا۔

عمران خان نوٹس لے کر وزیراعلیٰ پنجاب کو ملزمان گرفتاری کرنے کا حکم دیں۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے بھی کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب سرگودھا میں پولیس اسٹیشن کی حوالات میں بند اٹھارہ سالہ نوجوان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں ملوث کانسٹیبل ملزم کے خلاف اپنے ہی تھانہ کی پولیس حوالات میں بند کر کے مصروف تفتیش ہے۔ منشی ملازم حسین منہ ملزمان عدیل اور احسان کے اہلخانہ سے نہ صرف پیسے بٹورتا رہا بلکہ اپنے مکان پر پانی کی ٹینکی کے لئے ڈرادھمکا کر بھاری رقم وصول کی۔
اس مبینہ زیادتی کے واقعہ کا آر پی او کے نوٹس پر تھانہ پھالیہ پولیس نے اپنے ہی محرر کانسٹیبل کیخلاف زیر دفعہ 177/155C مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اسی تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا اور مصروف تفتیش ہے۔اس مقدمہ میں ملوث پولیس کانسٹیبل کو معطل کر کے محکمانہ تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here