ریاض(مدارنیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال بھی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بیرون ممالک سے آنے والے عازمین حج کی سہولت کیلئے ان کی خدمات کیلئے خصوصی اسکواڈ مقرر کیا ہے۔اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسلسل تیسرے سال بھی معذور افراد اور یتیموں کے حج کیلئے قومی اقدام کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت یہ افراد آرام اور سکون کیساتھ مناسک حج ادا کرسکیں گے۔
یہ اقدام معذور افراد کے عالمی دن کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سعودی وژن2030کے مطابق معذوروں اور یتیم افراد کو آسانی سے حج کرنے کے قابل بنانا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے خدمت ایجنسیوں کیساتھ مل کر معذور افراد کیلئے مناسک ادا کرنے کے مقامات مخصوص کرنے اور جمرات کی رمی کرنے کیلئے خصوصی راستے مختص کئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت مفتی اور رضاکاروں کو چوبیس گھنٹے خدمت کرنے کیلئے فراہم کیا جائے گا۔