woman sportes news

لاہور (مدارنیوزٹی وی) شائقین کرکٹ کو 2005ء میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا وہ شاندار لمحہ تو یاد ہوگا جب ایجبیسٹن ٹیسٹ میں شین وارن کی ایک شاندار گیند پر انگلش اوپننگ بیٹسمین اینڈریو سٹراس گیند چھوڑتے ہوئے ٹانگوں کے پیچھے سے کلین بولڈ ہوئے تھے۔ ایسی ہی ایک شاندار گیند گزشتہ دنوں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ویمن کرکٹر غلام فاطمہ نے کروائی اور سامنے کھڑی بیٹسمین کو جادوئی انداز میں شین وارن کی طرح آؤٹ کر کے سب کو حیران کردیا۔

بعد ازاں ویمن کرکٹر نے اپنے ٹویٹ میں شین وارن اور اپنی گیند کا موازنہ کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی۔

ٹویٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے غلام فاطمہ کی کرکٹ کی صلاحیتوں کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’اس شاندار گیند پر تو شین وارن کو بھی فخر ہونا چاہیے‘۔

ٹویٹر پر موجود کرکٹ شائقین اس ویڈیو پر شین وارن کو ٹیگ کر کے ان کی رائے دریافت کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here