doctor yasmeen updates

لاہور (مدارنیوزٹی وی) : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ناک کے نیچے محکمہ صحت ڈرامے بازیاں کرنے لگا۔
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں فائزر ویکسین کی خوراکیں محکمۂ صحت کے حوالے کرنے کی تقریب میں محکمۂ صحت پنجاب نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ دھوکہ دہی کی۔ محکمہ صحت نے وزیر صحت کے جاتے ہی فائزر ویکسین کے کاؤنٹرز ہٹا دیئے گئے۔
محکمۂ صحت پنجاب نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کے آنے سے پہلے فائزر ویکسین کے فرضی کاؤنٹرز بنا دیئے۔ کاؤنٹرز پر زائد اسٹاف تعینات کر دیا گیا، بی پی آپریٹس اور سینیاٹائزر کی بوتلیں بھی رکھ دی گئیں۔ لیکن جیسے ہی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد واپس گئیں ان کاؤنٹرز سے نہ صرف عملہ غائب ہو گیا جبکہ میزوں پر رکھا گیا سامان بھی اٹھا دیا گیا۔

پاکستان کو کئی ممالک کی جانب سے عطیات کے طور پر کورونا کی ویکسینز موصول ہوئیں تھیں ، کورونا ویکسین کے حوالے سے عملے اور شہریوں کی جانب سے کئی فراڈ اور جعسازیاں کیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا تھا۔ گذشتہ روز امریکہ نے محکمہ صحت سندھ کو فائزر کی کورونا ویکسین کی 3 لاکھ 20 ہزار 580 خوراکیں عطیہ کی تھیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کراچی میں امریکی قونصل خانے نے کہا کہ قونصلر جنرل مارک اسٹروہ اور سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کوویکس کے تحت امریکا کی جانب سے فراہم کی گئی ویکسین وصول کی۔
دوسری جانب پاکستان بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار تاحال جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 78 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here