askhay kumar

ممبئی ( مدارنیوزٹی وی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ شدید علالت کے بعد دٴْنیا سے رخصت ہوگئیں، والدہ کی موت کی خبر اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے اپنی والدہ کی موت کی افسوسناک خبر دی۔اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں۔
میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیہ بدھ کی صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور میرے والد کے ساتھ دوسری دنیا میں دوبارہ مل گئیں۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ ’اس وقت ہم تمام خاندان والے ایک مشکل مرحلے سے گٴْزر رہے ہیں اور اس دوران ہم آپ کی دٴْعاؤں اور ساتھ کے لیے شٴْکریہ ادا کرتے ہیں۔

‘اکشے کمار کی والدہ کی موت پر بھارتی شوبز شخصیات سمیت لاکھوں مداحوں کی جانب سے شدید دٴْکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد اٴْنہیں ممبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’سنڈریلا‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود تھے کہ اچانک اٴْن کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ فوراًً شوٹنگ چھوڑ کر لندن سے ممبئی آگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here