لاہور ( مدار نیوز ٹی وی) شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادی رابعہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔عدالت نے دونوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے نصرت شہباز اور رابطعہ عمران خان کے عدالت پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔گذشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں ہی لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر شہباز شریف کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کے خلاف سٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی۔
شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے 2008ء سے 2018ء تک 9 کاروباری یونٹس قائم کئے، 1990ء میں شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ روپے تھی، 1998ء میں ان کے اور ان کی اولاد کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 8 لاکھ ہوگئی، 2018ء میں شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی مالیت بے نامی کھاتے داروں، فرنٹ مین کی وجہ سے 6 ارب کے قریب پہنچ گئی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے کرپشن کرکے اس وقت 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنالئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here