ا سلام آباد ( مدار نیوز ٹی وی) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اس سال سعودی عرب میں محدود پیمانے پر حج ہوگا‘ 10سے 15ہزار سعودی حج کریں گے‘ہم سعودی عرب کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں‘ جو لوگ کعبہ اور روزہ رسول کی زیارت کو جانے کے خواہشمند ہیں ان کو اس نمائش سے سکون اور راحت ملے گی۔وفاقی دارالحکومت کے سینٹورس مال میں غلاف کعبہ اور دیگر تبرکات کی 10 روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب کے افتتاح موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ ایسے ایونٹ اہل ایمان کے لئے روحانی سکون کا با عث ہوتے ہیں۔
اس سال سعودی عرب میں محدود پیمانے پر حج ہوگا۔ دس سے پندرہ ہزار سعودی حج کریں گے۔ ہم سعودی عرب کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سعودی عرب سے قلبی، جذباتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ شاید ہی کسی اور ملک کے درمیان شریفین سے زیادہ وابستگی ہو۔ گزشتہ سال حج میں 17 لاکھ پاکستانیوں نے حاضری دی۔ اس سال 20 لاکھ پاکستانیوں نے حج کیلئے جانا تھا۔
جو لوگ کعبہ اور روزہ رسولؐ کی زیارت کو جانے کے خواہشمند ہیں ان کو اس نمائش سے سکون اور راحت ملے گی۔ سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا بیماری اور معاشی گھٹن میں غلاف کعبہ کی نمائش تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ اس نمائش میں ایس او پیز پر بھرپور عمل ہو گا۔ اس وقت کورونا کے باعث عوام ڈیپریشن کا شکار ہیں۔ اس نمائش کے باعث عوام سماجی فاصلے کو سامنے رکھ کر نمائش دیکھنے آئیں گے۔ نمائش میں اسلامی ممالک کے سفارتکاروں اور مختلف شعبہ زندگی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا کہ نمائش کے انعقاد میں سردار تنویر الیاس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here