madaar news

اسلام آباد(مدارنیوز) پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آ رہا تھا جب لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے پائلٹ نے مے ڈے کال دی۔جہاز میں 54 مسافر سوار تھے۔ رن وے اور آگ بھجانے والی گاڑیوں کو فوری تعینات کیا گیا۔
پائلٹ کے مطابق فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی۔احتیاطاَ انجن نمبر دو کو بند کر دیا گیا۔جہاز نے ایک انجن کی طاقت سے بحفاظت لینڈ کیا، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ طے شدہ ایس او پیز کے تحت پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔دو روز قبل کراچی میں دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے تھے۔

کراچی سے پشاور جانے والی پی کے 350 سے اڑان بھرتے ہی ایک پرندہ ٹکرا گیا۔

جب کہ لاہور سے کراچی آنے والی دوسری پرواز پی کے 305 سے دورانِ لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا۔ پشاور جانے والی پی کے 350 کو پائلٹ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے رن وے پر واپس لے آیا جبکہ لاہور سے آنے والے جہاز کی بھی انسپکشن کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق سی اے اے تاحال جہازوں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی جدید نظام نصب نہ کر سکا۔ترجمان پی آئی اے نے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر آج دو جہازوں سے پرندے ٹکرائے ہیں۔
صورتحال ائیر ٹریفک کنٹرول کی غفلت کی وجہ سے پیش آیی یا پائلٹ کی غلطی تھی، اس حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اس سے قبل 9 ستمبر کو جدہ سے کراچی آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔جدہ سے کراچی آنیوالی غیرملکی ایئرلائن سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکرا گیا ، پرواز ایس وی 700کے بوئنگ 330 طیارے کے انجن نمبر ون سے پرندہ ٹکرایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here