نیویارک(مدارنیوز) معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا ہے۔ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز معطل شدہ اکانٹس کی دوبارہ بحالی سے متعلق صارفین کی رائے پوچھی ہے۔
انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا ٹوئٹر کو معطل شدہ اکائونٹس کے لیے عام معافی کی پیشکش کرنی چاہیئے، بشرطیکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہ کی ہو یا کسی زبردست دھوکا دہی میں ملوث نہ ہوں اس پول کا اختتام ہونے میں ابھی 11 گھنٹے باقی ہیں اور اس وقت تک تمام ٹوئٹر صارفین اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل ایلون مسک نے اسی طرح سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی کے لیے بھی ٹوئٹرصارفین کی رائے پوچھی تھی۔اس پول پر 51.8 فیصد لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی کی حمایت میں جبکہ 48.2 فیصد لوگوں نے مخالفت میں ووٹ دیا۔