واشنگٹن (مدارنیوز) امریکانے تشدد کے الزامات کے تحت مزید3 ایرانی حکام پر پابندیاں عائد کردیں ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی طرف سے پابندیوں کا نیا اعلان سنانداج کے گورنر حسن اصغری، پولیس کے سربراہ علی رضا مرادی اور پاسداران انقلاب کے مقامی کمانڈر محمد تقی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی حکام پر یہ نئی پابندیاں اسی مقصد کے لیے لگائی ہیں کہ وہ کرد ریجن میں تشدد کے مرتکب ہو رہے ہیں،اب اس کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔