اسلام آباد (مدارنیوز) وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ دو ہزار سے زائد ڈالرز خریدنے کے لیے اکاو نٹ کی شرط لازمی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیرونِ ملک سفر کے لیے 2 ہزار ڈالرز سے زائد کے لیے بینک اکاونٹ کی شرط عارضی ہے۔
ڈالرز کی خریداری کو دستاویزی بنانے کے لیے چیک یا بینک اکاو نٹ کی شرط ضروری ہے۔
اسی حوالے سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ڈالرز کی خریداری کے لیے چیک یا اکاونٹ سے رقم ٹرانسفر کرنے کی شرط عائد کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 ہزار ڈالرز سے کم کر کے 5 ہزار ڈالرز کو موجودہ صورتِ حال دیکھ کر کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں ڈالر کا ا کاونٹ فلو کم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔