madaar news

ریاض(مدارنیوز ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر آج حرمین شریفین سمیت ملک کی مساجد میں نماز استسقا پڑھی گئی سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مساجد میں باران رحمت کے نزول کے لیے دعائیں کی گئیں اور خطبہ دیا گیا.

باران رحمت کے لیے ادا کی جانے والی نماز کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا جہاں کعبتہ اللہ کے پہلو میں امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے امامت کراوئی اور بعد ازاں خطبہ دیا نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلمان اور گورنریٹ کے اعلی عہدیدار نماز شریک تھے.

بارش کے لیے خصوصی نماز کا دوسرا بڑا اجتماع مسجد نبوی شریف میں ہوا جہاں شیخ عبد اللہ البعیجان نے امامت کروائی اور خطبہ دیا مدینہ منورہ گورنریٹ کے اعلی عہدیداروں سمیت مشائخ اور سرکردہ علما بھی شریک تھے اسی طرح نماز استسقا ریاض، جدہ، جازان، عرعر، دمام اور الخبر کے علاوہ تمام شہروں میں بھی ادا کی گئی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here