ممبئی(مدارنیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی گزشہ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث وہ گزشتہ کئی قسطوں میں بگ باس کی میزبانی کرتے ہوئے بھی نہیں نظر آرہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپر سٹار ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کی جگہ اب کرن جوہر بگ باس کی میزبانی کریں گے۔
گزشتہ دو ہفتوں سے سلمان خان اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی، کسی کی جان کی شوٹنگ میں مصروف تھے تاہم اب وہ شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔سلمان خان طبیعت بحال ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ اور رئیلٹی شو بِگ باس دوبارہ جوائن کریں گے۔