madaar news tv

لاہور(مدارنیوزٹی وی) عالمی شہرت یافتہ گلوکار و قوال استاد نصرت فتح علی خاں کی 74ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی ۔

فیصل آباد کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے والے ممتاز گلو کار اور منفرد لہجے کے قوال و موسیقار اور فنکار استاد نصرت فتح علی خاں نے سینکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت اور یاد گار غزلیں، قوالیاں اور گیت پیش کیے۔

13اکتوبر 1948 ء کو پیدا ہونے والے استاد نصرت فتح علی خاں جگر و گردوں کے عارضہ سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48سال کی عمر میں 16اگست 1997 ء کو کروڑوں مداحوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے مگر انکے گائے ہوئے گیت، غزل اور قوالیاں آج بھی پوری دنیا میں مشہور ہیں۔نصرت فتح نے قوالی کے 125 آڈیو البم ریلیز کئے جو کہ ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here