madaar news tv live

لاہور (مدارنیوزٹی وی) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے رواں تعلیمی سال میں نصاب کم رکھنے کا فیصلہ کرلیا، سیلاب اور بارشوں کے باعث پہلی تا دسویں جماعت تک نصاب کو 20 فیصد کم کردیا جائے گا، بچوں کے امتحانات 80 فیصد نصاب میں سے لئے جائیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے رواں تعلیمی سال میں مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث نصاب کو 20 فیصد کم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سیلاب اور بارشوں کے باعث سکولوں کے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث رواں تعلیم سال میں بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہوئی ہے۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث تعلیمی سال 4 ماہ تاخیر سے شروع ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پہلی سے دہم جماعت سکولوں کے طلباء کے سلیبس کو 20 فیصد کم کیا جا رہا ہے، امتحانات صرف 80 فیصد سلیبس میں لئے جائیں گے۔

دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز اور محکمہ صحت نے کم عمر طلبا کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق 5 سے 12 سال کے طلبا و طالبات کو اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے مطابق 19 تا 24 ستمبر پہلے مرحلے میں طلبا کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے تمام نجی اسکولوں کو طلبا کی ویکسینیشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے بتایا کہ حیدر آباد اور کراچی میں یہ ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔
مزید برآں وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کےلئے فی خاندان 25000 روپے کی فوری نقد امداد کے لئے مختص فنڈ کو 28 ارب سے بڑھا کر 70 ارب روپے کردیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ اضافہ سیلاب کی وسیع پیمانے پر تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ رقوم بی آئی ایس پی کے ذریعے تقسیم کی جا رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here