madaar news hs tv live

لاہور(مدارنیوزٹی وی) پنجاب حکومت کی جانب سے 16 ہزار ایجوکیٹرز کی فوری بھرتی کا اعلان کردیا گیا ۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکولوںکی ضروریات کو پورا کرنے اور بیروزگاری کو کم کرنے کیلئے صوبے میں 16000 نئے ایجوکیٹرز کو بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 16 ہزا ر ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے سمری منظوری کے بعد ارسال کردی گئی ہے ۔ اپنے اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے ہمیں اپنی نوجوان نسل کیلئے روزگار فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here