madaar news hd tv

اسلام آباد ( مدارنیوزٹی وی ) وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل۔
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں 6 جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیاگرمیوں کی چھٹیاں 6جون سے 31جولائی تک ہوں گی۔وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سیشن یکم اگست سے شروع ہو گا۔ اس سے قبل اس سے قبل وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر پرائمری کلاسز بند کردی گئیں تھیں اور کہا گیا تھا کہ صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں۔
دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی، 27 مئی تا 31 مئی سے اوقات کار کم کردیے گئے ہیں، تمام نجی و سرکاری سکول 11 بجے چھٹی کرنے کے پابند ہوں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شدید گرمی کے باعث 27 مئی تا 31 مئی تک سکولوں کے اوقات کار کم کردیے گئے ہیں، تمام نجی و سرکاری سکول گیارہ بجے چھٹی کرنے کے پابند ہوں گے، نئے اوقات کار 31 مئی تک نافذ العمل ہوں گے۔

جبکہ یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوجائے گا، موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے اکتیس جولائی تک ہوں گی۔ سکولوں کے طلباء کو نئی کتابیں اور موسم گرما کا ہوم ورک چھٹیوں میں فراہم کیا جائے گا۔چند روز قبل پنجاب کے تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا ، جس کے مطابق پنجاب بھر میں اسکول یکم جون تا 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت سندھ میں تمام اسکولز یکم جون دو ہزار بائیس سے اکتیس جولائی بائیس تک بند رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here