madaaar news tv live

اسلام آباد ( مدارنیوزٹی وی ) وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کے سبب نئی پالیسی جاری کر دی۔
وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے گرمی شدت کے سبب تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے پانچویں کلاس تک چھٹیاں دی گئیں۔پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کے اوقات کار بھی صبح 8 سے 11 بجے کر دئیے گئے۔
وفاقی نظامت تعلیم نے چھٹیوں اور اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔جبکہ رواں ہفتے کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی لہربرقراررہے گی، عوام کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے شہر میں 4 موسمیاتی بیماریاں پھیلا دی ہیں۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران ان بیماریوں میں مبتلا ہزاروں مریض شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں۔
گرمی کے باعث ہیٹ ویو نے شہر میں پیلا یرقان، ہیضہ، ٹائیفائیڈ، ڈائریا کی بیماریاں پھیلا دی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور مزدور طبقہ شامل ہے جو سخت گرمی میں فیلڈ میں کام کرنے پر مجبور ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی ان بیماریوں میں مبتلا ہو کر علاج کے لئے ہسپتال پہنچ چکی ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ان بیماریوں سے بچنے کے لئے بلاوجہ گھروں سے نکلنے سے منع کردیا ہے اور تین وقت کی بجائے دو وقت کا تازہ کھانا کھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ طبی ماہرین نے فریج میں پڑے کھانے کو ان بیماریوں کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here