PSL

لاہور (مدارنیوزٹی وی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 7 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان ڈرافٹ اور لیگ کے شیڈول پر مشاورت ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈرافٹ اور شیڈول کی مجوزہ تاریخوں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے بدھ کو بھی مشاورت ہو گی ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈرافٹ کے لئے 6 اور 8 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں ۔
پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کراچی سے 25 جنوری کو شروع کرنے کی تجویز ہے جب کہ لیگ کا دوسرا مرحلہ 5 فروری سے لاہور میں شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے اور فائنل بھی قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگ کیلئے ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد 15 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here