ریاض (مدارنیوزٹی وی ) سعودی دارالحکومت ریاض تاریخ میں پہلی بار 2025ء کے ایشین انڈور گیمز اور مارشل آرٹ گیمز کی میزبانی کرے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایشین اولمپک کونسل کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا کہ ایشین انڈور گیمز اور مارشل آرٹ گیمز 2025ء کی میزبانی ریاض کو سونپی جائے گی ۔
سعودی وزیر سپورٹس اور سعودی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے اس موقع پر بیان میں کہا کہ یہ کامیابی اعلیٰ قیادت کی سرپرستی کے نتیجے میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی سپورٹس کی بھرپور سرپرستی کر رہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ مملکت کھیلوں کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جائے۔

شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے مزید کہا کہ سعودی عرب متعدد بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر رہا ہے۔ ان میں ایشین گیمز 2034ء کے مقابلے قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قیادت نے سپورٹس کلبوں کی مدد کے لیے 2 ارب 600 ملین ریال کی مالی اعانت کی منظوری دی ہے، پہلی بار سعودی عرب میں ایشین انڈور گیمز ہوں گے اور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here