education news

لاہور (مدارنیوزٹی وی) : پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کر دیا گیا۔ہر بچے کا پروفائل بنے گا،کسی بھی مضمون میں کمزور بچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔24 نیوز کے مطابق 29 نومبر سے نئے طریق کار کے تحت پڑھائی ہو گی۔

یہ اقدامات سرکاری اسکولوں میں رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ کلاس روم میں ہر بچے کا پروفائل بنے گا جب کہ کسی بھی مضمون میں کمزور بچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔بچوں کو پڑھانے کے لیے فارمیٹو ایسسمنٹ کے طریقہ کار کو ترجیح دی جائے گی۔آئندہ سال پرائمری اور مڈل کا امتحان فارمیٹو ایسسمنٹ کے تحت ہی لیا جائے گا۔ماسٹر ٹریننرز اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here