marrium nawaz

اسلام آباد (مدارنیوزٹی وی) : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بعد اب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بھی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی ہے جس میں وہ مختلف چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی۔ یہ آڈیو ٹیپ مسلم لیگ ن کے دور کی ہے، جس میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو دی جانے والی ہدایات ہیں۔
مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کی۔ آڈیو ٹیپ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی فورنیوز، نائنٹی ٹونیوز،سماء اور اےآروائی کوبالکل کوئی اشتہار نہیں دیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی یہ مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

موجودہ دور میں صحافیوں پر پابندی لگنے اور میڈیا کے کنٹرول ہونے کا شور کرنے والے اپنے دور حکومت میں کیا کچھ کرتے رہے ہیں اس کا ثبوت سامنے آ گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں اب صحافت کتنی آزاد ہے، اب پریس کلب اس پرکیا بیان جاری کرتے ہیں۔
آڈیو ٹیپ پر بات کرتےہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگر سب چپ رہے تو پھر ثابت ہو جائے گا کہ کچھ لوگوں کی صحافت آزاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس آڈیو ٹیپ پر سب چپ رہے تو یہ ثابت ہوگا کہ کچھ لوگوں کی صحافت مریم کے پاس گروی پڑی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ یہی کچھ اگر پاکستان تحریک انصاف والوں نے کیا ہوتا تو توآزاد صحافت نے اب تک مذمت کردینی تھی، جھوٹے منہ ہی کچھ کرلیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here