ریاض(مدارنیوزٹی وی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبویؐ میں نماز کیلئے شرائط کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے باور کرایا کہ اس کے واسطے اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامے کے اجرا یا وقت لینے کی ضرورت نہیں رہی۔
سعودی عرب کے عربی اخبار کے مطابق اس سلسلے میں توکلنا ایپلی کیشن کی شرط درکار ہو گی مسجد نبویؐ میں داخلے کے خواہشمند کے لیے کورونا کی دو خوراکیں پوری کرنے یا کورونا سے مکمل صحتیاب ہونے یا پھر ایک خوراک کے بعد 14 روز مکمل کر لینے کی شرط پوری کرنا ضروری ہو گا۔

وزارت نے واضح کیا کہ مسجد نبوی ؐمیں فرض نمازوں کے لیے وقت لینے کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم روضہ مبارک پر نماز اور روضہ مبارک (صل اللہ علیہ وسلم)کی زیارت کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے کے اجرا کی شرط لازم ہو گی۔ مسجد نبویؐ میں داخلہ توکلناایپلی کیشن کی نشان دہی کے ذریعے بھی عمل میں آ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here