مکوآنہ (مدارنیوزٹی وی) پنجاب میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور ہو گا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں ڈومیسائل کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ڈمیسائل لینے کیلئے بڑھتی شکایت کے تحت کیا گیا ہے۔ ڈومیسائل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب رواں سال چھٹے ماہ میں لاہورہائیکورٹ نے ڈومیسائل کی دستاویز کو ختم کرنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے چودھری عبدالستار کی درخواست پر سماعت کی گئی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہر شہری کی شہریت کی تصدیق کیلئے قومی شناختی کارڈ بنایا جاتا ہے، قومی شناختی کارڈ بنوانیکے عمل میں شہری کی زندگی سے متعلق تمام اعداد و شمار حاصل کیے جاتے ہیں اس لیے شہریت کی تصدیق کیلئے قومی شناختی بنوانا کافی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قومی شناختی کارڈ کی موجودگی میں ڈومیسائل بنوانا غیر ضروری ہے، اس لیے ڈومیسائل بنوانے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے اور قومی اداروں اور محکموں میں ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here