sportes news

بہاولپور (مدارنیوزٹی وی ) ملتان کے بلے باز حافظ غلام محمد نے بڑا کارنامہ انجام دے کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا، 22 سالہ نوجوان نے معذوری کو اپنی کمزوری نہ بننے دیا۔
بہاولپور کے 22 سالہ معذور نوجوان نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے تیز ترین سنچری بنانے کا قومی ریکارڈ بنا ڈالا۔
2018ء میں لودھراں سٹیڈیم میں پیش آنے والے ایک حادثے میں کرنٹ لگنے سے غلام محمد کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئی تھیں۔ معذوری کے باوجود اس نوجوان نے ہمت نہ ہاری اور کرکٹ کا جنون دل سے جانے نہ دیا۔ 22 سالہ حافظ غلام محمد نے کرکٹ کی دنیا میں ریکارڈ قائم کردیا ، انہوں نے صرف 17 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا۔ نیشنل چیمپئن شپ میں ملتان ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سرگودھا کیخلاف صرف 27 گیندوں پر سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔

حافظ غلام محمد نے اپنی اننگز میں 35 گیندوں پر 125 رنز کی شاندار باری کھیلی جس میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں۔

حافظ غلام محمد نے بتایا کہ ھادثے کے بعد میرے سینئرز نے مجھے حوصلہ دیا اور گھر والوں کا تعاون بھی میرے ساتھ رہا جس کی بدولت آج میں یہاں تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here