کراچی (مدارنیوزٹی وی) : پلاسٹک کے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے سٹیٹ بینک کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں جن کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔ مرکزی بینک نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واضح کیا کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے کہ پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل کیے جائیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ کچھ روز سے یہ خبر وائرل تھی کہ پاکستان میں پلاسٹک کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان میں پلاسٹک کرنسی متعارف کروانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ پلاسٹک کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ جعلی کرنسی کے خاتمے کے لیے کیا گیا۔

پلاسٹک کرنسی کے لیے پچاس روپے ، سو روپے ،پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے جدید فیچرز کے نوٹ لائے جائیں گے۔

پشاور یونیورسٹی نے پلاسٹک کرنسی کے ڈیزائن بھی تیار کر لیے ہیں۔ جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے نئے اور جدید پلاسٹک کرنسی لانے کے اس منصوبے پر مزید کام بھی ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے سنیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو کافی عرصے سے پلاسٹک کرنسی لانے کا کہا جا رہا ہے ، اسٹیٹ بینک بھی پلاسٹک کرنسی لانے پر کافی عرصے تک کام کرتا رہا ہے لیکن اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ، نہ ہی اسٹیٹ بینک ایسا کوئی منصوبہ سامنے لایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جعلی کرنسی کی بھرمار ہے جس کے ہاتھوں شہری بھی پریشان ہیں۔ جعلی کرنسی کے خاتمے کے لیے ہی ایک ایسی کرنسی لانا ہوگی جس کی جعلی کاپیاں بنانا نا ممکن ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک کرنسی لانے سے متعلق اس منصوبے کے تحت 50 روپے ،100 روپے ،500 روپے اور 1 ہزار روپے کے پلاسٹک نوٹ لانے کا پلان دیا گیا ہے۔ نئے پلاسٹک نوٹوں کا ڈیزائن پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ فائن آرٹس کے طالبعلم نور الحسن نے تیار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here