sportes news

دبئی (مدارنیوزٹی وی ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سپورٹس مین سپرٹ نظر انداز کرنے پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے وارنر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ جینٹل مینز گیم کہلائے جانے والے کھیل کرکٹ میں آسٹریلوی کرکٹر وارنر نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہ کیا جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ سیمی فائنل میں حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسلی جسے امپائر نے نوبال قرار دیا لیکن وارنر نے دو ٹھپے کھانے کے باوجود گیند پر چھکا لگایا۔

بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر بھی وارنر کی اس حرکت پر خاموش نہ رہ سکے اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ گوتم گمبھیر نے اپنی ٹویٹ میں وارنر کی اس حرکت کو گیم آف سپرٹ کے خلاف قابل افسوس اور شرمناک حرکت قرار دیا جب کہ انہوں نے بھارتی ٹیم کے آف سپنر روی ایشون کو بھی ٹیگ کرکے ان سے سوال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here