لاہور (مدارنیوزٹی وی) : سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ فراڈ ہو گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف سینئر اداکار عاصم بخاری بھی فراڈ کا شکار ہو گئے جنہیں جعل ساز نے دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض لندن کے جعلی ٹکٹ دے دی۔ملزم اداکار کو چونا لگانے کے بعد غائب ہو گیا۔

اس حوالے سے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دی ہے، جس کے مطابق عاصم بخاری نے ماڈل ٹاؤن کے شبیر نامی شخص سے لندن کی ٹکٹیں خریدیں جن کی مالیات 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے تاہم وہ ٹکٹ جعلی نکلے ہیں۔

فراڈ کرنے والے شبیر نامی شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سزا دلائی جائے اور میری رقم مجھے واپس دلائی جائے۔واضح رہے کہ سینئر اداکار عاصم بخاری کو سال 2015 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here