sportes news

نئی دہلی (مدارنیوزٹی وی ) بھارت کے مطابق سابق کرکٹر ہربجھن سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ ہم سب کو منہ کی کھانا پڑی۔ پاک بھارت میچ سے قبل بھڑکیں مارنے والے ہربجھن سنگھ کی ساری اکڑ نکل گئی۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہربجھن سنگھ نے کہا کہ ہم سب کو ہی منہ کی کھانا پڑی ہے، ہمیں بہت زیادہ یقین تھا کہ ہماری ٹیم میچ آسانی سے جیت جائے گی، لیکن پاکستان نے ہمیں چاروں شانے چت کر دیا۔

سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ میں نے آج سے پہلے کسی پاکستانی ٹیم کو ایسے کھیلتے نہیں دیکھا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بابراعظم نے ٹیم کی بہترین طریقے سے کپتانی کی، وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور انہیں نے یہ ثابت کردیا، ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے کل ورلڈ چیمپئن ٹیم کی طرح کھیلا، بابراعظم اور رضوان کی بیٹنگ شاندار تھی، انہوں نے بھارتی بائولرز کو میچ میں واپس آنے کا موقع نہیں دیا، کل ان کی پرفارمنس 100 فیصد تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here