corna vaccine

لاہور(مدارنیوزٹی وی) پنجاب میں یومیہ 10 لاکھ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ویکسین لگائی جائے گی، ویکسینیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی، مہم کیلئے 18ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں آج سے شروع ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت آج اجلاس منعقد ہوا جس میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسینیشن کی مہم Reach Every Door RED کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی اور روزانہ تقریباً 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پنجاب میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں اور پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے۔ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔
شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ RED ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں14 ہزار نئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے ہیں۔ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ویکسیشنیشن کیلئے 18 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کرمفت ویکسین لگائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گی۔
صوبائی وزراء، منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنوں کو بھی مہم کی کامیابی کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ کورونا سے نجات کا واحد حل ویکسینیشن ہے۔میری عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here