DIG Lahore

لاہور(مدار نیوز ٹی وی) :ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے پولیس کو اہم ثبوت پیش کر دئیے۔
ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سے عائشہ اکرم نے ملاقات کی جس میں عائشہ اکرم نے مرکزی ملزم ریمبو کی آڈیو ڈی آئی جی کو پیش کر دی۔ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے کہا کہ عائشہ اکرم نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔عائشہ سے زیادتی ہوئی، اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے۔
گریٹراقبال پارک واقعہ کے کرداروں ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اورمبینہ آڈیوسامنے آئی جس میں ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ ریمبو اصرار کر کے عائشہ کو مینار پاکستان آنے کیلئے کہتا ہے ۔ سامنے آنے والی مینہ آڈیو میں ریمبو عائشہ کو گریٹر اقبال پارک میں آنے پر زور دیتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک آنا،آپ کی ورتھ ( شہرت )میں اضافہ ہو گا ،آپ کوپتہ چلے گا کہ آپ کسی جگہ پر آئی ہوئی ہو،وہاں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہو گا، سرکاری سکیورٹی ہو گی۔

آڈیو میں ریمبو کہتا ہے کہ میں آپ کو اکثر جس فراک کا کہتا ہوں آپ نے وہ فراک پہن کر آنا ہے جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ میں نے چودہ اگست کی مناسبت سے کپڑے پہن کر آئوں گی ۔ ریمبو ایک بار پھر کہتا ہے کہ تم نے چار بجے تک آجا نا ہے ، پھر اپنی ورتھ ( شہرت) دیکھنا جس پر عائشہ کہتی ہے کہ میری آپ نے جو پہلے عزت بنائی ہے اس کا مجھے پتہ ہے ۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عائشہ اکرم نے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں عائشہ اکرم نے مرکزی ملزم ریمبو کی آڈیوڈی آئی جی کوپیش کردی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ عائشہ اکرم نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے، عائشہ سے زیادتی ہوئی ،اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے جبکہ پلان کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here