سانحہ موٹروے جیسا ایک اور شرمناک واقعہ، ٹیکسی ڈرائیور کی خاتون سے بیٹے کے سامنے زیادتی

0
189

راولپنڈی (مدار نیوز ٹی وی) راولپنڈی میں ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مرد نے ایک خاتون کو ان کے بیٹے کے سامنے بندوق کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کی شکایت نصیر آباد پولیس کو درج کروائی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو روحانی علاج کے لیے اٹک لے جا رہی تھی کیونکہ وہ بیمار تھا۔
انہوں نے کہا کہ اٹک جانے اور واپس نصیر آباد میں گھر آنے کے لیے ایک ٹیکسی کی تھی۔خاتون نے مزید بتایا کہ راولپنڈی واپس جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور نے ایک ویران مقام پر گاڑی کو روکا اور بندوق کی نوک پر انہیں پکڑ کر جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔ملزم نے واقعے کے بارے میں بتانے کی صورت میں خاتون کو دھمکیاں بھی دیں۔
ملزم نے خاتون کے بیٹے کو بھی مارا اور موبائل فون چھین لیا۔
ملزم نے خاتون اور ان کے بیٹے کو چوکی حمیدہ کے علاقے میں سڑک پر چھوڑ دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔خاتون نے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر نوٹ کر لیا تھا جس کے بعد پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس خاتون کے ابتدائی طبی معائنے کی رپورٹ کے بعد ایف آئی آر درج کر لی ہے لیکن ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل موٹروے پر ایک ایسا ہی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ملزمان کی جانب سے خاتون اور اس کے بچوں پر شدید تشدد بھی کیا گیا تھا۔واقعے کا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔اب تک پولیس کا5 بار عابد علی سے آمنا سامنا ہو چکا ہے لیکن ہر بار ملزم پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here