ستمبر2020کے دوران ملکی برآمدات میں 6فیصد اضافہ

0
19

اسلام آباد۔ (مدار نیوز ٹی وی): ستمبر2020کے دوران ملکی برآمدات میں 6فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینے میں برآمدات میں کمی ہوئی تھی تاہم ستمبر میں برآمدات میں اضافہ کا رجحان رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر قومی برآمدات میں 5.8فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اگست کے دوران برآمدات 19فیصد تک کم ہوگئیں جو مارچ 2020میں کورونا وباسے تحفظ کے باعث لاک ڈاون کے بعد سے سب سے زیادہ کم رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر2020 کے دوران برآمدات کا حجم 1.872ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ ستمبر2019کے دوران برآمدات کا حجم 1.769ارب ڈالر رہا تھا۔ روپے کی قدر میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں ستمبر 2020کے دوران 12.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here