دلہے نے نئی نویلی دلہن کی فحش ویڈیو بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر دی

0
432

بونیر (مدار ٹی وی) بیوی کی فحش ویڈیو اپلوڈ کرنے والے نوجوان کو بیوی سمیت قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بونیر میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان نے نئی نویلی دلہن کی فحش ویڈیو بنا کر فیس بک پر اپلوڈ کر دی۔بیوی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی وجہ سے دولہا زاہد کے والد قیمت گل اور دیگر رشتہ داروں نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیٹے اور بہو کو قتل کر دیا۔
ڈگر پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔نوجوان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس شرمناک اقدام کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔جب کہ دیگر پہلوؤں کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس سے قبل ایک واقعے میں پولیس نے خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کیا تھا۔
بتایا گیا کہ ملزمہ رضیہ سلطانہ غریب خواتین کو اپنے جال میں پھنساتی تھی اور اس کا شوہر ملزم سلامت علی خواتین سے زبردستی کرتا تھا جس کی ویڈیوز ملزمہ بناتی تھی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ویڈیو کے زریعے سے خواتین کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتے تھے۔ اور ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف کیا ہے۔اس سے قبل پاکپتن میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے کانسٹیبل کے گروہ کا انکشاف ہوا تھا۔
مذکورہ گروہ خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ اس گروہ میں پانچ لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ پانچ لڑکیوں سمیت 17 رکنی اس گروہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا۔ یہ گروہ لڑکیوں کے ذریعے ویڈیوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرتا اور ان سے لاکھوں روپے بٹورتا تھا۔۔ لڑکیاں پہلے ملاقات کرتیں اور ملاقات کے دوران لڑکیوں کی ویڈیوز بناتی تھیں جن کی بنا پر بعد میں خواتین کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔ اس گروہ کے خلاف دائر کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ یہ گینگ پاکپتن سمیت ساہیوال اور اوکاڑہ میں وارداتوں میں ملوث ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here