نوجوان نے اپنی عمر سے 10 سال بڑی اور طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرلی

0
262

لاہور (مدار ٹی وی) نوجوان نے اپنی عمر سے 10 سال بڑی اور طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرلی ، سوشل میڈیا پر عوام نے تعریفوں کے پل باندھ دیے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک خوش شکل اور نوجوان شہباز نے خود سے 10 سال بڑی خاتون سے شادی کی ہے جوکہ ناصرف طلاق یافتہ ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس خاتون کی اپنےپہلے شوہر سے 3 بیٹیاں بھی ہیں ۔
جب نوجوان سے اس شادی کے متعلق پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا کہ اس نے یہ کام سنت نبوی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کیا جس کے مطابق آپ ﷺ نے حضرت خدیجہ سے نکاح کیا تھا جو کہ عمر میں آپ ﷺ سے بڑی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان کے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے نوجوان کے اس عمل کو قابل تعریف کہتے ہوئے مثبت تبصرہ کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here