نا معلوم شخص نے رابی پیرزادہ کے بینک اکائونٹ سے رقم نکلوا لی

0
142

لاہور(مدار ٹی وی) نا معلوم شخص نے شوبز کو خیر باد کہنے والے اداکارہ و گلورہ رابی پیرزادہ کے بینک اکائونٹ سے رقم نکلوا لی ۔ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر نجی بینک کا نام ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ اتنا بڑا بینک بھی چوری کو نہیں روک سکا ۔
مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو معلوم ہوا کہ بیلنس صفر ہے ۔ جب بینک فون کر کے پوچھا تو بتایا گیا کہ لاہور میں کسی نے میرے کارڈ سے سارے پیسے نکال لئے ہیں ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر آپ کا اکائونٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔انہوںنے کہا کہ میں مذکورہ رقم سے 18فیملیوں کی امداد کر سکتی تھی جن کی میں مالی مدد کرتی ہوں۔ رابی پیرزادہ کے ساتھ یہ واقع کچھ روز قبل پیش آیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here