سعودی وزارت اطلاعات نے حج کا نیا لوگو جاری کر دیا

0
118

مکہ (مدار نیوز ٹی وی) وزارت اطلاعات کے تحت حکومتی کمیونیکیشن مرکز نے حج 1441 کا مشترکہ لوگو جاری کر دیا ہے جسے حج میں شریک تمام سرکاری و نجی ادارے یکساں طور پر استعمال کریں گے۔حج کے نئے لوگو میں موجودہ حالات کی مناسبت سے تبدیلی کرتے ہوئے ’بسلام ا?منین‘ کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ ’یہ دو الفاظ قرا?ن مجید کی سورہ الحجر کی ا?یت 46 سے ماخوذ ہیں۔
’بسلام‘ سے مراد سلامتی کے ساتھ اور ’ا?منین‘ سے مراد امن کے ساتھ ہے، یعنی اس سال حج سلامتی اور امن کے ساتھ ہوگا‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’لوگو میں چار دائرے ہیں جن کے قریب 20 اور 41 لکھا ہے، اس سے مراد عیسوی سال 2020 اور ہجری سال 1441 ہے۔ دائروں کے وسط میں سیاہ مکعب ہے جس سے مراد کعبتہ اللہ ہے‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here