کھیل وہ بھی خون کا کھیل،ماں اپنے سکے بچوں کا خون پیتی اور گوشت کھاتی رہی

0
279

جلال پور بھٹیاں ( مدار نیوز ٹی وی) :ہم نے اکثر فلموں اور ڈراموں میں تو ڈریکولا اور ایسے کئی آدم خور کردار دیکھے ہیں جو نہ صرف انسانوں کا خون پیتے ہیں بلکہ انسان کا گوشت بھی کھاتے ہیں تاہم جلال پور بھٹیاں میں ماں نے اپنے ہی بیٹے کا خون پینا شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں کی اسپتال کالونی میں خاتون وضیدہ بی بی نے اپنے ہی بیٹے کو چھُریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔
بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ بچے نے بیان دیا کہ ماں میرے جسم پر کٹ لگا کر ، دانت کاٹ کر خون پیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ خون پینے سے بہت مزہ آتا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وحیدہ بی بی ہر روز اپنے بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہیں۔
پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ متاثرہ بچے کے انکشاف پر اہل محلہ میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ ہے۔ ایسا پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا کہ ایک ماں اپنے ہی بچے کا خون پیے اور اسے تکلیف سے دوچار کرے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور سے ایک خون چوسنے والے خطرناک درندہ صفت نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا ۔نوجوان کو اپنے اُستاد کی اہلیہ پر حملہ کرنے اور اُس کا خون چوسنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here